قلعہ عبداللہ میں سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی میں 5 مسلح افراد کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے ایک مبینہ کارروائی میں 5 مسلح افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق قلعہ عبداللہ کے جنگل پیر علی زئی میں عسکریت پسندوں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی تو مبینہ طور پر مسلح افراد نے فائرنگ کی ۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق مبینہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسند پشین اور قلعہ عبداللہ میں وارداتوں میں ملوث تھے۔

تاہم حسب روایت سی ٹی ڈی نے مارے جانے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔

یاد رہے کہ سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ہمیشہ مشکوک رہی ہیں جن میں مارے جانے والے افراد کی شناخت پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوتی ہیں جنہیں جعلی مقابلوں میں قتل کرکے عسکریت پسند پیش کیا ظاہر کیا جاتا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article