کوئٹہ ، ڈیرہ مراد جمالی اور زامران میں 6 افراد قتل ، باغبانہ سے 2 نعشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ، ڈیرہ مراد جمالی ا ور زامران میں 6فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد کوقتل کردیا گیا ہے جبکہ خضدار باغبانہ سے 2 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کوئٹہ میں سرکی روڈ پر لے پالک بھائی نے جائیداد کے خاطر2 بھائیوں کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے چھ ماہ قبل قتل کرکے دونوں بھائیوں کو گھر کے احاطہ میں دفن کیا تھا۔

بھائیوں کو دفنانے کے بعد ملزم نے گھر کرائے پر دے دیا۔

واردات کی خبر پولیس کو ملزم عدنان کی بیوی نے دی۔

ملزم اپنی بیوی کو کچھ عرصہ قبل طلاق دے چکا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کو مقتولین کے والدین نے گود لیکر پالا تھا،جائے واقعہ کو سیل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سیشن کورٹ کے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا، جہاں بھانجے نے چچا پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چچا موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک اور فرد زخمی ہوا۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے زامران کے علاقے میں خاندانی تنازع کے باعث فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ چچا زاد بھائیوں کے درمیان باہمی چپقلش کے نتیجے میں پیش آیا۔ فائرنگ کا الزام مبینہ طورپر قریبی رشتہ دارپر لگایا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں حمزہ ولد محمد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کا بھائی ابوبکر ولد محمد شدید زخمی ہوا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زخمی شخص کو فوری طور پر تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ابوبکر کو گولی لگنے سے شدید چوٹیں آئی ہیں، تاہم اس کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ حملہ آور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دریں اثنا ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ ہجوانی جمالی قبیلے کے دو ونوجوان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود قیدی شاخ کے مقام پر گزشتہ شب مسلح افراد نے گھات لگا کر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ہجوانی جمالی قبیلے کے دو نوجوان شبیر احمد اور ریاض احمد ہجوانی جمالی کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

علاوہ ازیں خضدار کے علاقے باغبانہ سے 2 لاشیں برآمدہوئی ہیں ۔

خضدارپولیس کے مطابق دونوں لاشیں ٹیچنگ ہسپتال میں شناخت کیلئے رکھی گئی ہیں، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Share This Article