تربت : بی وائی سی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف 3 روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ئوں  اور ساتھیوں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف تربت میں بی وائی سی کی جانب سے تین روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا گیا۔

تربت پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ میں خواتین اور بچوں سمیت بی وائی سی کے رہنماء بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ پہلے دن کیچ بار ایسوسی ایشن سابق صدر جاڈین دشتی ایڈووکیٹ، عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست، جمیل عمر، عابد علیم سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور شعرا نے شرکت کرکے بی وائی سی کے کارکنوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

بی وائی سی کیچ کے مطابق یہ علامتی کیمپ تین دنوں تک تربت پریس کلب کے سامنے جاری رہے گا اس کا مقصد ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، کامریڈ بیبگر بلوچ، چیئرمین عمران بلوچ اور ماما غفار کی 3 ایم پی او کے تحت ناجائز گرفتاری کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرنا ہے۔

Share This Article