بارکھان میں مخبر کو ہلاک اور خضدار میں مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بارکھان میں ملٹری جاسوس دنیا خان مری کو ہلاک کرنے اور خضدار میں مواصلاتی نظام پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 15 جون 2025 کی صبح دس بجے کے قریب ملٹری جاسوس دنیا خان مری کو بلوچ نسل کشی میں ملوث ہونے پر موت کی سزا سنائی اور فیصلے پر عملدرآمد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا خان کو سرمچاروں نے بی ایل ایف کے خفیہ ونگ کی اطلاع پر 6 جون کی رات نو بجے بارکھان، بغاؤ میں واقع ان کے گھر سے قومی غداری کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران قومی مجرم نے قابض پاکستانی فورسز کے ساتھ بلوچ نوجوانوں کی ماورائے عدالت جبری گمشدگی میں معاونت کرنے، فوجی آپریشنز کے دوران بلوچ عوام کے گھروں کی نشاندہی اور سرمچاروں کی مخبری کرنے کا اعتراف کیا اور اپنے پوری نیٹ ورک کا ڈیٹا تنظیم کو فراہم کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملٹری جاسوس دنیا خان مری کے بارے میں دستیاب تمام معلومات میڈیا پر اسی وقت سامنے آئیں گی جب تنظیم اس کے نیٹ ورک سے وابستہ تمام ٹیم کو ختم کر دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بارکھان اور اس کے گردونواح میں پاکستانی فوج کے ساتھ بلوچ نسل کشی میں ملوث ان تمام مخبروں کو میڈیا کے ذریعے متنبہ کرتا ہے کہ قومی تحریک آزادی اور بلوچ عوام کے خلاف دشمن کے ساتھ تعاون کرنے، مخبری سمیت قومی غداری ترک کرکے تنظیم کو آئندہ کیلئے ضمانت دیں بصورت دیگر تنظیم ان تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو بلوچ تحریک مخالف سرگرمیوں اور نسل کشی کے پروگرام میں دشمن کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں خضدار کے علاقے وڈھ میں 15 جون کی شب، سرمچاروں نے وڈھ بازار میں واقع صادق ہوٹل کے قریب یوفون کے موبائل ٹاور پر حملہ کیا اور ٹاور کی مشینری سمیت سولر سسٹم کو نذر آتش کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article