خاران و نصیر آباد سے 3 نوجوان جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران اور نصیر آباد سے 3 نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔

خاران سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔

نوجوان کی شناخت سہیل سرپرہ ولد حاجی ظہیر آحمد سرپرہ سکنہ قلعہ محلہ خاران کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان 12 جون کو رات کے وقت فورسز نے خاران شہر سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ تفریح کیلئے نکلا تھا اور رات جب واپس گھر کی جانب آرہا تھا تو راستے میں فورسز نے انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

سہیل سرپرہ کی فیملی نے خاران پولیس تھانے میں گمشدگی کے بارے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ نصیرآباد کے 2 نوجوانوں کو شکارپور سے اغواء کر لیا گیا ہے ۔

دونوں نوجوانوں کی شناخت ظہیر آصف بہرانی (ہیرو) اور عرفان علی لاشاری کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو گزشتہ شب شکارپور کے قریب گڑی یاسین سے اغواء کر لیا گیا ہے۔

اغواء کے محرکات اور اغواء کاروں کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

Share This Article