کوئٹہ و خاران راستوں کی ناکہ بندی کی اور فورسز و مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ اور خاران میں راستوں پر ناکہ بندی کی، دشمن فورسز اور مواصلاتی کمپنی ٹیلی نار کے ٹاور پر حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 13 جون کی رات 08:30 منٹ پر کوئٹہ سے متصل علاقہ دشت، عمر ڈھور کے مقام پر قائم قابض پاکستانی نیم فوجی دستہ فرنٹیئر کورز کے چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر کے متعدد گولے فائر کئے اور دو گولے چیک پوسٹ کے اندر متعلقہ اہداف پر گرے جس سے کیمپ کے اندر کھلبلی مچی تو سرمچاروں کے دوسرے دستے نے کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

جبکہ دشمن فورسز نے حملے کے جواب میں قرب و جوار میں عام آبادی پر بے دریغ مارٹر گولے فائز کیے اور شدید فائرنگ کی مگر سرمچاروں کا پیچھا کرنے کی جرت نہیں کی۔ سرمچاروں نے قریب ہی مواصلاتی نظام اور ٹیلی نار کے ٹاور کو بھی نشانہ بنایا، اس کی مشینری کو نذر آتش کردیا اور علاقے میں آدھی رات تک گشت اور ناکہ بندی کی۔

انہوں نے کہا کہ چودہ جون کی صبح آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر بی ایل ایف کے سرمچاروں نے خاران سی پیک لنک روڈ سرگرداں کے مقام پر ناکہ بندی کرکے سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑیوں کی تلاشی لیا، دشمن فورسز کو سامان پہنچانے والے چند گاڑیوں کو روکا اور انہیں تنبیہ کرکے چھوڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دشت اور خاران میں ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article