مستونگ آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک کردیئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مستونگ میں آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکاروں کوہلاک کرنے کی ذمہ داروی قبول کرلی۔۔

ترجمان کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج مستونگ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو کنڈ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے چار اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین مزید شدید زخمی ہوگئے، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article