ضلع کرم میں پاکستانی فورسز پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک ، 7 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے حسین میلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اہلکاروں میں ایک کی شناخت لانس نائیک سلیم کے نام سے ہوگئی جوموقع پر ہلاک ہوگیاجبکہ ایک دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

زخمیوں میں حوالدار موالی خان ، حوالدار جہاد حسین طوری ، لانس نائیک یوسف ، سید ایوب ، سپاہی ابرار ، سپاہی عثمان ، نائب صوبیدار جاوید حسین شامل ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دیا گیا۔

فورسز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے کے بعد فورسز نے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا ، تاہم دیگر حملہ اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Share This Article