کوئٹہ میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سیاسی کارکن ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے نجیب کاکڑ پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے نجیب کاکڑ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا نجیب کاکڑ جمہوری وطن پارٹی کا سابق عہدیدار اور سرگرم کارکن تھا۔

Share This Article