جعفر آباد میں پولیس پر حملہ،بولان میں شاہراہ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی و چیکنگ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: ھکل میڈیا

بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں پولیس چوکی پر دستی بم حملے کی اطلاعات ہیں جبکہ بولان میں شاہراہ پر مسلح افراد نے کنٹرول سنبھال کر چیکنگ کی۔

جعفر آباد سے اطلاعات ہیں کہ پولیس کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ واقعہ گذشتہ شب قیدی شاخ شفیع آباد کے مقام پر پیش آیاجہاں پولیس چوکی کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے جبکہ پولیس اور دیگر فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

دوسری جانب بولان سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افرا دنے شاہراہ کا کنٹرول سنبھال کر گھنٹوں تک گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز شام کے وقت مسلح افراد نے کوئٹہ اور زرغون گیس فیلڈ کے درمیان مارگٹ کے علاقے میں شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔

اس دوران ایک شخص کو حراست میں لینے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دو گھنٹوں سے زائد مسلح افراد شاہراہ پر موجود رہیں جبکہ اس دوران فوج کے ایک جاسوس ڈرون (کواڈ کاپٹر) کو بھی نشانہ بناکر گرا دیا گیا تاہم فوجی کیمپ قریب ہونے کے باوجود فورسز نے پیش قدمی نہیں کی۔

بلوچستان میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے مرکزی شاہراہوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے متعدد واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آچکے ہیں جہاں آزادی پسند حکمت عملی کے تحت مختلف شہروں یا شاہراہوں کا کنٹرول گھنٹوں تک سنبھالتے ہیں۔

Share This Article