نوشکی میں مسلح افراد کا ناکہ بندی ، فورسز کی گاڑیوں پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: ھکل میڈیا

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے پیر کے روز کوئٹہ اور سرحدی شہر تفتان کے درمیان شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ کیا ہے۔

انتظامیہ اہلکار کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے شیرجان آغا اور تختی کے علاقے کے درمیان شاہراہ پر ناکہ بندی کی۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی کے دوران سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر تختی اور شیرجان آغا کے درمیان بُھنڈی کے علاقے میں حملہ کیا گیا۔

اہلکار کے مطابق حملے میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ اس میں سوار بعض اہلکار زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے نوشکی منتقل کیا گیا۔

ایک عینی شاہد محمود خان کے مطابق وہ پکنک منانے کے لیے شیرجان آغا گئے تھے، دوپہر ایک بجے کے قریب نقاب پوش مسلح افراد پہاڑوں سے اتر کر کوئٹہ اور تفتان کے درمیان آرسی ڈی شاہراہ پر شہر جان آغا کے مقام پرآئےـ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقام پر انھوں نے گاڑیوں کو روک کر تلاشی شروع کی۔

انھوں نے بتایا کہ کچھ دیر تک مسلح افراد وہاں رہے اور گاڑیوں کی تلاشی لینے اور مسافروں کی شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد واپس پہاڑوں کی جانب گئے۔

Share This Article