بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
جبری لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت یار جان ولد داد بخش اور شیر جان ولد شیخ دوستین کے ناموں سے ہوئی ہے، جو وارڈ نمبر 1، ببر شور کے رہائشی ہیں۔
واضع رہے کہ گذشتہ کئی مہینوں سے پسنی میں وارڈ نمبر ایک ببرشور ریاستی عتاب کا شکار ہے جبکہ اس سے قبل وارڈ نمبر 6 فورسز کے نشانے پر تھا جہاں متعدد نوجوانوںکو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیااور کئی کو قتل کرکے لاشیں پھینکی گئیں جبکہ متعدد نوجوان تاحال لاپتہ ہیں۔