زامران میں فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے سرحدی علاقہ سیرکیزہ زامران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد امین ولد عبدالکریم نامی شخص اور اس کا بیٹا سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں دیگر تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ عید کے روز اس وقت پیش آیا جب محمد امین اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ عید کی نماز کے لیے گربن سیرکیزہ کی مسجد کی طرف جارہے تھے۔ جہاں مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا اور علاقے میں سیکیورٹی کا کوئی انتظام موجود نہیں تھا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا محمد امین ایک قبائلی شخصیت تھا۔

کہا جارہا ہے کہ اس سے قبل محمد امین کے بھائی سلام شکاری کوبھی مسلح افراد نے قتل کردیا تھا،واقعہ کے وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکے۔

Share This Article