نوشکی و گوادر میں پاکستانی فورسز و غیر مقامیوں پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی اور گوادر میں پاکستانی فورسز اور غیر مقامیوں پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔

نوشکی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے ڈوسیھ میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے حملے میں پاکستانی فوجی دستوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، تاہم سرکاری تصدیق اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری ہونا باقی ہیں۔

دوسری جانب ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد نے غیر مقامی افراد کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق، دھماکہ گذشتہ رات ٹی ٹی سی کالونی میں غیر مقامی افراد کے ایک ٹھکانے پر ہوا، تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article