رکھنی میں بلوچ سرمچاروں اورامن فورسز مابین جھڑپوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے رکھنی میں کوہ جاندر ان کے علاقے میں بلوچ سرمچاروں اور امن فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق مسلح جھڑپیں بلوچ عسکریت پسنداور بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مسلح گروہ امن فورس کے درمیان ہورہی ہیں۔

مذکورہ جھڑپیں آج بروزجمعہ صبح سات بجے کے قریب شروع ہوئیں جو ابھی تک جاری ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ و دھماکوں کی آوازیں سنی جارہی ہیں اور علاقے میں فوجی نقل و حرکت بھی جاری ہے۔

تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ کسی عسکریت پسند تنظیم کا موقف سامنے آیا ہے۔

Share This Article