سینیٹ ایران جنگ اختیارات سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دے ، صدرٹرمپ کا انتباہ

0
326

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے ایران کے خلاف جنگ کی اجازت دینے کے اختیار کو محدود کرنے سے متعلق قرارداد کو منظور نہ کرے۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اس قرارداد کی منظوری سے ایران کو ایک ”بہت بْرا اشارہ“ جائے گا اور وہ کسی استثنا کے بغیر اقدامات کرتا رہے گا۔

صدر ٹرمپ نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں لکھا ہے:”یہ ہمارے ملک کی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے کہ امریکی سینیٹ ایران جنگ اختیارات سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دے۔ہم ایران کے ساتھ بہت اچھا کررہے ہیں۔یہ کمزوری دکھانے کا وقت نہیں ہے۔“

ڈیمو کریٹس نے گذشتہ ماہ یہ کہا تھا کہ انھیں ری پبلکن پارٹی کی بالادستی کے حامل ایوان کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے قرارداد کی منظوری دینا ہوگی۔

اگرامریکی سینیٹ اس قرارداد کی منظوری دے دیتی ہے تو پھر صدر کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم دینے سے قبل اس کی کانگریس سے منظوری لینا ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here