بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر کے مقام پر سی پیک شاہراہ پر لاپتہ افراد کے لواحقین کی جاری روڈ بلاک دھرنا مزاکرات کے بعد ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بالگتر ڈسٹرکٹ پنجگور کے حدود میں کوئٹہ سے تربت جانے والی ایم ایٹ سڑک پر جاری لاپتہ افراد کے لواحقین نے اے ڈی سی پنجگور ظفر بلوچ کیساتھ مزاکرات کے بعد سڑک آمد ورفت کیلئے کھول دیا۔
بالگتر کے رہائشی صادق واجداد اور پیرداد عقیل کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے اہل خانہ نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ بالگتر سہاکی کے مقام پر سی پیک شاہراہ ایم ایٹ کو دھرنا دے کر بلاک کردیا تھا۔
یادرہے کہ گزشتہ دو دنوں سے ایم ایٹ سڑک بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا تھا اور عید کے موقع پر لوگ شدید پریشان تھے۔
دوسری جانب لواحقین نے کہاکہ ہم نے دو دن کی مہلت پر مزاکرات کیاہے جبکہ اس سے قبل بھی مزاکرات کیا گیا تھا مگر عملدرآمد نہ ہونے پر ہم نے احتجاج کیا تھا اگر آئندہ بھی ہمارے پیارے بازیاب نہ ہوئے تو ہم تیسری بار دھرنا دیں گے۔