تربت: جبری لاپتہ افراد لواحقین نے سی پیک شاہراہ کو دوبارہ بند کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے بالگتر میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیکر اسے ہر طرح کی آمدو رفت کے لئے بند کردیا ہے۔

بالگتر کے رہائشی صادق واجداد اور پیرداد عقیل کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے اہل خانہ نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ بالگتر سہاکی کے مقام پر سی پیک شاہراہ ایم ایٹ کو ایک دفعہ پھر دھرنا دے کر بلاک کردیا ہے۔

اس سے قبل رواں ہفتے بھی انہوں نے سی پیک شاہراہ کو اسی مقام پر دھرنا دے کر بلاک کیا تھا تاہم انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات کرکے انہوں نے مشروط طور پر ٹریفک بحال کی تھی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے پیاروں کی بازیابی ممکن نہیں ہوپاتی یہ دھرنا جاری اور شاہراہ بند رہے گا۔

شاہراہ کی بندش سے دو نوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ضلع بھر کاکوئٹہ ،پنجگورسے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

Share This Article