کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر واقع بکرا منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔

حملے کے نتیجے میں شہید تھانہ کے ایس ایچ او منظور سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔

بم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور ہنہ اوڑک میں 2 بم حملوں میں ایک کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی ہے ۔

Share This Article