خاران میں ایم آئی کے اہلکاروں پر حملہ کیا، کولواہ میں مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 31 مئی 2025 کی رات تقریباً 9 بجے خاران شہر کے حساس ریڈ زون میں واقع ملٹری انٹیلیجنس کے دفتر کے باہر موجود اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ عمارت کے باہر گشت پر تھے۔ حملے کے نتیجے میں دو انٹیلیجنس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں 29 مئی 2025 کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقہ شاہو باتل میں قائم ایک اہم مواصلاتی نظام پر حملہ کیا۔ اس آپریشن میں سرمچاروں نے نہ صرف مواصلاتی ٹاور اور اس سے منسلک تکنیکی مشینری کو نذر آتش کیا بلکہ ٹاور میں نصب نگرانی و سرویلنس کیمروں کو بھی مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا دونوں کاروائیں کامیابی کے ساتھ سرانجام دینے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے اپنے محفوظ تھکانوں پر پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ عزم کرتی ہے کہ تنظیم اپنے قوم کی حمایت سے آزاد بلوچستان کے حصول تک اپنی جدوجہد منظم طریقے سے جاری رکھیں گی اور قابض دشمن کو کسی بھی پل چین و سکون کی سانس لینے نہیں دے گی۔

Share This Article