سوراب کے بعدبلوچستان کے علاقے مستونگ میں بھی گذشتہ روز ہفتے کی شام بلوچ عسکریت پسندوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کا کنٹرول سنبھال کر پوری ناکہ بندی اور چیکنگ کی ۔
لیویز ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے ولی خان لیویز تھانے پر دھاوا بول کر عمارت پر قبضہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تھانے کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا، سرکاری ریکارڈ اور عمارت پراپرٹی کو نذر آتش کیا، اور تھانے میں موجود لیویز کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی گئی۔ مسلح افراد نے وہاں موجود اسلحہ اور دیگر سازوسامان اپنے ساتھ لے گئے۔
خیال رہے کہ مستونگ کے واقعے سے محض چند ہی گھنٹے قبل، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سرمچاروں نے سوراب میں بڑی کرتے ہوئے تین گھنٹے تک شہر کا کنٹرول سنبھالاتھا۔
مستونگ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔