پنجگور وسوئی میں فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور سوئی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات پیش آئے، جن میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پہلے واقعے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے یاسر نامی شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

دوسرے واقعے میں خالقداد نامی شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

اسے بھی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم تفتیش جاری ہے۔

علاوہ ازیں سوئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو قتل کردیا۔

لیویز کے مطابق ہفتہ کو سوئی تحصیل بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار ریحان ولد لعل خان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Share This Article