بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک تجابان کے مقام پر کوئٹہ ٹو تربت،گوادر شاہراہ کو لاپتہ افراد کے فیملی نے پھر سے احتجاجاً بند کردیاہے۔
خواتین نے روڈ کے درمیان خیمہ لگا کر دھرنا دے دیا ہے ۔جس سے آمدورفت مکمل رک گئی ہے ، مسافر بس اور گاڈیاں پھنس گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سی پیک روڈ دودن پہلے سامی کے مقام پر بند تھی جسے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کرکے روڈ کل رات کھول دیا تھا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات کو تجابان سے ایک اور نوجوان کو س فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا جس کی وجہ سے لواحقین نے آج صبح پھر سے سی پیک روڈ پر خیمہ لگا کر اسے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے احتجاجاً بند کردیاہے۔