بلوچستان کے علاقے حب میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کاراور ٹرک کے مابین تصادم سے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
جمعہ کے روز اوتھل کوسٹ گارڈ کے قریب N25کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز فتار ٹرک اور کار گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار سوار 4افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔
نعشوں کو ریسکیو 1122ایمبولینس کے ذریعے اوتھل اسپتال منتقل کر دیئے گئے ۔
ہلاک افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے ۔
مرنے والے چاروں افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے۔