مستونگ و تربت میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے مستونگ کھڈ کوچہ اور تربت ناصر آباد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق کھڈ کوچہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک مخبوط الحواس شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

نعش ہسپتال منتقل کرنے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب تربت کے علاقے ناصرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت نظر ولد عبدالغنی کے نا م سے ہوگئی ۔

واقعہ کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

Share This Article