کوئٹہ : پاکستانی فورسز ہاتھوں ہسپتال سے بلوچ خاتون جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر شال سے پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ خاتون کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

خاتون کی شناخت ماجبین غلام مصطفی کے نام سے ہوئی ہےجو ایک طالب علم ہیں۔

جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے گئے خاتون کا تعلق واشک کے علاقے بسمیہ سے بتایا جا رہا ہے جو بلوچستان یونیورسٹی میں بی ایس لابرئیری سائنسیز ڈیپارٹمنٹ میں زیرِ تعلیم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ آج صبح 29مئی 3 بجے پیش آیا جہاں سی ٹی ڈی اورایم آئی اہلکار خاتون کو سول ہسپتال سے حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد اس کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Share This Article