تربت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ژوب سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ژوب سے ایک نوجوان کی نعش برآمدہوئی ہے۔

تربت کے علاقے آپسر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک گیا۔

مسافر ولد پیرداد، ساکن کیلکور،پنجگور اپنی ذاتی گاڑی میں سفر کر رہا تھا کہ آ بسر کے مقام پر نامعلوم افراد نے اس پر اچانک فائرنگ کر دیا۔

گولی اس کے سر پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی حالت میں اُسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

دوسری جانب ژوب کے علاقے توریان کے قریب نوجوان عبدالوہاب نامی شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

پولیس نے لاش سول ہسپتال منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق ان پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاش پر گولی کا نشان ہے، موقع سے گولیوں کے دو خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مقتول کی جیب میں شناختی کارڈ بھی تھا۔

پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Share This Article