مستونگ وجھائو میں فورسز پر راکٹ حملے ، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور جھائو میں پاکستانی فورسز پر راکٹ حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ ایک اور واقعہ میں فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے زیلگ میں آج بروزمنگل کو شام پانچ بجے نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں کافی دیر تک جاری رہیں تاہم اب تک کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں ۔

دوسری جانب ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں فرنٹیئر کور “ایف سی” کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم سمت سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق حملے کے فوری بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ایک اور واقعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ذہنی غیر متوازن شخص بابل ولد نظام شاہوانی کلی غزگی مستونگ ہلاک ہوگیا۔

Share This Article