نوشکی : جدی پشتی اراضیات پرضلعی چیئرمین کے قبضے کے خلاف متاثرین کی پریس کانفرنس

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں بدل کاریز کے رہائشی سعد اللہ ولد حاجی علی مراد مینگل اور نجیب اللہ ولد سعد اللہ مینگل نے نوشکی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم سائلان موضع باغک خسرہ نمبر 109 کے لٹ بند بزگر ہیں اور یہ اراضیات ہماری جدی پدری میراث ہیں جن کو ہم گزشتہ چالیس سال سے زیر کاشت لارہے ہیں ۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ چیئرمین نوشکی میر محمد علی مینگل ہمراہ پولیس فورس آکر باغک میں ہمارے شمسیوں کے فریم توڑ دئیے مجھے اور میرے بیٹے نجیب اللہ کو پولیس لاک اَپ میں بند کرواکر حبس بےجا میں غیرقانونی طور پر رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین نوشکی اپنی عہدہ اور سیاسی اثر رسوخ کا غلط استعمال کرکے ہماری جائیداد پر زبردستی قابض ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اہلیان نوشکی کو بخوبی علم ہیں کہ ڈسٹرکٹ چیرمین موصوف نوشکی میں لینڈ مافیاء کے نام سے مشہور ہیں ہمارے علاوہ ماضی میں کئی افراد اور معزز اقوام کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنی جائیدار پر کسی کو زبردستی قبضہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے اور ہم ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کی سرکوبی کریں جو جعلی اور غیرقانونی طریقے سے سرکاری ریکارڈ میں تبدیلیاں کرنے کے بعد معزز شہریوں کے جائیداد پر قبضہ کرتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہاکہ ہم اپنی جدی پشتی اراضیات اور حق کے لیے تمام تر قانونی راستے اختیار کرینگے اگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لینڈ مافیاء اور قبضہ گروپ کی سرپرستی ختم نہ ہوئی تو ہم مجبور ہوکر قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک جام کرینگے۔

Share This Article