بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، سبی میں درجہ حرارت 51 ریکارڈ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: او ڈبلیو پی

بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ، سبی میں درجہ حرارت 51 ریکارڈکی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں آج شدید گرمی کے ریکارڈ توڑے ہیں۔

سبی میں درجہ حرارت 51 C تک جا پہنچا، جو امسال کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ اس کے ساتھ تربت میں 44 C، نوکنڈی میں 45 C اور چمن میں 40 C درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں درجہ حرارت 39 C تھا، جبکہ قلات میں 34، زیارت میں 30 اور ژوب میں 37 C درج کیا گیا۔

ساحلی شہروں میں بھی گرمی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ رہی، گوادر میں 36 C اور جیوانی میں 35 C ریکارڈ ہوا۔

ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ روانہ آنے والے چند روز میں یہ لہر برقرار رہ سکتی ہے، لہذا عمر رسیدہ، بچے اور دل کے مریض خاص احتیاط کریں۔

سرکاری سطح پر عوام کو وافر مقدار میں صاف پانی پینے، دھوپ کے وقت گھر یا سایہ دار مقامات پر رہنے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

شہریوں نے گرمی کی شدت کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، کیونکہ پنکھے بند ہونے سے درجہ حرارت کا مقابلہ مزید مشکل ہو گیا۔

طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ الیکٹرولائٹس والے محلول استعمال کریں اور ضرورت پڑنے پر ٹھنڈے پیک یا گیلے کپڑے کا استعمال کریں تاکہ گرمی سے پیدا ہونے والی تکالیف کم ہوں۔

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے شمال مغربی بلوچستان میں درجہ حرارت میں معمولی کمی کے آثار ہیں، مگر عام طور پر گرمی کی شدید لہر آنے والے دنوں تک برقرار رہے گی۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ گرمی کی اس شدید لہر سے محفوظ رہ سکیں۔

Share This Article