بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں ایک صحافی کو گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا ہے۔
صحافی کی شناخت عبداللطیف بلوچ ولد جان محمد کے نام سے ہوگئی ہے جس کا تعلق روزنامہ ” انتخاب” سے بتایا جارہا ہے۔
فیملی کا کہنا ہے کہ واقعہ گذشتہ شب تین بجے پیش آیا۔ جب پاکستان آرمی کے اہلکار جو باقاعدہ وردیوں میں ملبوس نے گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کے سامنے سوئے ہوئے لطیف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
کہا جارہا ہے کہ اس سے قبل 28 فروری کو عبداللطیف بلوچ کے خاندان کے 8 نوجوانوں کو آرمی کیمپ بلا کر حراست میں لیا گیا تھا اور بعد ازاں سب کو قتل کر کے لاشیں پھینک دی گئیں تھیں۔ ان مقتولین میں عبداللطیف کا نوجوان بیٹا سیف بلوچ بھی شامل تھا۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں اب تک 42 سے زائد صحافیوں کو ان کے پروفیشنل کے درست استعمال اور ریاستی بیانیے کے بجائے حقائق کو رپورٹ کرنے پر قتل کردیا گیا ہے ۔