بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بلیدہ میں پاکستانی فوج کے2 اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بناکر ہلاک کرنے کی ذمہ داری لے لی۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 21 مئی 2025 کی دوپہر ایک بجے کے قریب بلیدہ تا زمران زیر تعمیر سڑک کے کام کی حفاظت پر مامور قابض فورسز کے قافلے میں دو موٹر سائیکلوں کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل تباہ اور دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بلیدہ میں قابض پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلیدہ تا زامران سڑک کی تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو خبردار کرتی ہے کہ وہ فوج کے نقل و حرکت آسان بنانے کی غرض سے زیر تعمیر اس استحصالی سڑک کی تعمیر بند کرے بصورت دیگر تعمیراتی مشینریز اور کام کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔