انڈین وزارتِ خارجہ نے پاکستان کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس پر حملے میں انڈیا کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔
انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ ’انڈیا خضدار کے واقعے میں ملوث ہونے کے بارے میں پاکستان کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ انڈیا ایسے تمام واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔‘
انڈین وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی عادت بن چکی ہے کہ وہ اپنے تمام اندرونی مسائل کا الزام انڈیا پر عائد کرتا ہے۔‘
پاکستانی فوج نے اس حملے کا الزام براہ راست انڈیا پر عائد کرکے کہا کہ یہ ان کے پروکیسز نے کیا ہے جس کا اشارہ بلوچ عسکریت پسندوں کی طرف تھا جبکہ اس نے اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہدبھی فراہم نہیں کئے۔
واضح رہے کہ بدھ کی صبح بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی کی سکول بس پر دھماکے کا واقعہ رپورٹ ہواہے جس میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 42 بچے زخمی ہوئے ۔یہ معلوم صرف سرکاری ذرائع سے میڈیا تک پہنچائی گئیں جبکہ واقعہ کی آزادانہ رپورٹنگ نہ ہونے سے صورت حال متنازع ہوگئی ہے ۔
بعض ذرائع سوال اٹھا رہے ہیں کہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات چل رہیں تو یہ اسکول بس کہا ں سے آگئی اور زخمیوں و ہلاک افراد کو جب ہسپتال میں منتقل کیا گیا تو وہاں عوام اورلواحقین کے لئے داخلہ بند کردیا گیا تھا۔
مذکورہ دھماکے کے حوالے سے اب تک شک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔