پنجگور میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستا ن کے ضلع پنجگور میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

پنجگور کے علاقے گومازین میں کل رات نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ملا عامر سکنہ چتکان اور امان اللہ سکنہ چتکان کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، “ڈیتھ اسکواڈ” سے تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد بہت زیادہ تھی اور وہ بھاری اسلحے سے لیس تھے۔ وہ کارروائی کے بعد بڑی تعداد میں اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے کرچلے گئے ۔

دوسر ا واقعہ  پنجگور کے علاقے زنڈین داز میں پیش آیا جہا ں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی اتک اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اب تک دونوں واقعات کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article