قلات میں ناکہ بندی ، آواران میں پاکستانی فوج پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات اور آواران کے علاقے پیراندر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی جانب سے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا گیا ہے اور ناکہ بندی کی جارہی ہے ۔

قلات سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قلات کے مرکزی شاہراہ پر بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں نے ناکہ بندی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ جاری ہے۔

تاہم اب تک کسی قسم کی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

دوسری جانب آواران میں عسکریت پسندوں نے فورسز پر حملہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیراندر کے علاقے میں عسکریت پسندوں  نے فورسز کے اہلکاروں کو آج بروزہفتہ اس وقت حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے مورچوں کے جانب بڑھ رہے تھے۔

حملے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم اب تک اس تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔

اب تک دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article