حب : کارنر میٹنگ کے انعقاد پربی وائی سی کارکنان گرفتار، روڈ بلاک احتجاج پر رہا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے صنعتی علاقے حب میں بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) کے کارکنان کو کارنر میٹنگ کی پاداش میں گرفتارکرکے تھانے میں منتقل کردیا جس کے ردعمل میں بی وائی سی کی جانب سے روڈ بلاک احتجاج کیا گیا ۔

بعد ازاں انتظامیہ نے گرفتار کارکنان کو رہا کردیا۔

اس سلسلے میں بی وائی سے نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ) لسبیلہ ریجن نے آج بروزہفتہ کو رشید آباد، حب میں ایک پرامن کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ کارنر میٹنگ کے انعقاد کے دوران پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی جس نے نہ صرف عوام کو ہراساں کیا بلکہ غیر قانونی طور پر3 عام شہریوں کو گرفتار کر کے بغیر جواز کے تھانے منتقل کر دیا۔

جب حراست میں لیے گئے افراد کے اہل خانہ نے اس ناانصافی پر سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا تو پولیس کو مجبوراً گرفتار افراد کو رہا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بی وائی سی اعلان کرتا ہے کہ کسی بھی قسم کی دھمکی اس کی جدوجہد کو روک نہیں سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی وائی سی نچلی سطح پر متحرک ہونے، سیاسی تعلیم اور اجتماعی کارروائی کے ذریعے جاری بلوچ نسل کشی اور ریاستی جبر کو بے نقاب اور مزاحمت جاری رکھے گی۔

Share This Article