وڈھ میں معدنیات کے ٹرالرزپر حملہ ،دشت میں موبائل فون ٹاورو مشینریز نذرآتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر میں آج بروزجمعرات کو عسکریت پسندوں نے معدنیات لے جانے والے 2 ٹرالروں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا۔

بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے معدنیات لے جانے والی گاڑیوں  کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

عسکریت پسندوں کا کہناہے کہ کسی کو بھی بلوچ قوم کی قومی وسائل کو ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

دوسری جانب ضلع کیچ میں عسکریت پسندوں نے ایک موبائل فون ٹاور کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا اور مشینریزکو نذر آتش کردیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشت کے علاقے چوٹ بازار میں نصب زونگ کمپنی کے موبائل ٹاور پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور بعد ازاں مشینریز کو نذر آتش کیا۔

ماضی میں بھی موبائل فون ٹاورز کو عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا موقف ہے کہ زونگ جوکہ ایک چینی کمپنی ہے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے اشتراک سے بلوچ آزادی پسند قوتوں کی جاسوسی میں براہ راست ملوث ہے ۔

ان دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Share This Article