کوئٹہ: جبری لاپتہ نوجوان فہد لہڑی کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی جعلی مقابلوں میں بہیمانہ قتل کا سلسلہ جاری ہے ۔

کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان محمد فہد لہڑی کی لاش برآمد ہوگئی ہے۔

فہد لہڑی سے 4 مئی 2025 سے لاپتہ تھے۔

فہد، محمد اقبال لہڑی کے صاحبزادے تھے۔

ان کی لاش کی برآمدگی سے علاقے میں افسوس اور غم کی فضا پھیل گئی ہے۔

اہل خانہ اور انسانی حقوق کے کارکنان واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضع رہے کہ رواں مہینے فورسز نے درجنوں کاررو ائیوں میں متعدد عسکریت پسندوں کو مقابلوں میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا جن میں بعد ازاں تمام مارے جانے والے افراد کی شناخت پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے طور ہوگئی ہے جس سے سماج اور لاپتہ افراد لواحقین اس اذیت کوش اور نسل کش ریاستی پالیسی سے بھاری صدمے سے دوچار ہے۔

Share This Article