بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مل ڈیڈار میں ایک شخص نے پہلے اپنے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور بعد میں خود گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
لیویز فورس نے دونوں میتوں کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا۔جہاں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردئیے گئے۔
لیویز فورس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔