بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں اسپتال روڈ پر حجام کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
نعشوں اور زخمی کو DHQ اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
زخمی کا نام عابد ہے جبکہ ہلاک افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔