کیچ، مستونگ اور کچھی میں پاکستانی فوج کو 6 حملوں میں نشانہ بنایا ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کیچ، مستونگ اور کچھی میں پاکستانی فوج کو 6 حملوں میں نشانہ بنانے کی ذمہ اداری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ، مستونگ اور کچھی میں چھ مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی اور براہِ راست مسلح کارروائیاں شامل تھیں، جن میں قابض پاکستانی فوج، اس کی رسد اور مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صبح 9 بجے بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے زامران کے علاقے دشتک میں قابض پاکستانی فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو اُس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ راستے کی کلیئرنس میں مصروف تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

انہو ں نے کہا کہ آج بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے زامران کے علاقے کٹگان کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں اثنا، بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے زامران کے علاقے ساہ دیم میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے قابض فوج کی پوزیشنز پر گرینیڈ لانچر سے متعدد گولے بھی داغے، جو کامیابی سے اپنے اہداف پر لگے۔ حملے میں کم از کم دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز دوپہر کو سرمچاروں نے زامران کے اسی علاقے، ساہ دیم میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کے لیے رسد لے جانے والی ایک ٹرک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں کے پے در پے حملوں کے باعث قابض فوج دیگر ذرائع سے اپنی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ قابض پاکستانی فوج زامران اور تگران کے علاقوں میں مقامی افراد کو ٹوکن کے ذریعے کاروبار کے نام پر لالچ دے کر اپنی سہولت کاری کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ مقامی افراد قابض فوج کو رسد پہنچانے یا کسی بھی شکل میں معاونت سے گریز کریں، وگرنہ وہ اپنے جان و مال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آج بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے چوتو میں بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں شریک گاڑیوں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اور کارروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کچھی کے علاقے حاجی شار میں یوفون کمپنی کے مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنا کر مشینری کو تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قومی فوج، بی ایل اے ان تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article