کراچی کے علاقے ملیرمیں کالا بورڈ رینجرز چوکی پر دستی بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے ۔
واضع رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی تھی ۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ سرکاری مدعیت میں ایکسپلوزو ایکٹ،دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔
مقدمے کی متن کے مطابق رات کو گشت کے دوران زور دار دھماکے کی آوازآئی ۔تفتیش پر پتہ چلا کہ کالا بورڈ رینجرز چوکی اور ریلوے پٹری کے درمیان ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوئے۔جائے دھماکہ سے کریکر کے چھٹے ٹکڑے برآمد کئے گئے۔دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوااور نہ ہی رینجرز چوکی کو کوئی نقصان پہنچا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ حملے میں روسی ساختہ کریکر آرجی ڈی۔1استعمال ہوا۔جو کسی کالعدم تنظیم نے دھماکہ خوف پھیلانے اور جانی نقصان پہنچانے کے لئے کیا تھا۔

اس حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے علاقے ملیر، کالا بورڈ میں قائم سندھ رینجرز کی فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں انہیں جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔