ملیر میں رینجرز چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سندھ میں الفلاح تھانے کی حدود ملیر کالا بورڈ بس اسٹاپ کے قریب واقع پاکستان سندھ رینجرز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ساڑھے دس بجے نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کر کے دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق چیک پوسٹ خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

Share This Article