بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنک سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب ایک سرکاری ملازم کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے جبری لاپتہ کردیا۔
جبری لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت عبدالطیف ولدمحمد عیسیٰ کے نام سے ہوگئی ہے جو پبلک ہیلتھ میں ایک سرکاری ملازم ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق عبدالطیف ایک شریف اور قانون پسند شہری ہیں جن کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے۔ وہ عرصہ دراز سے سرکاری محکمے میں دیانتداری سے فرائض انجام دے رہے تھے۔
عبدالطیف کی جبری گمشدگی پر اہل خانہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جائے۔
بلوچستان میں ریاستی فورسز کی تمام تر ملکی و بین الاقوامی قوانین کو بالائے تاک رکھ کر ماور ائے آئین گرفتاری بعد جبری گمشدگیوں اور حراستی قتل کے غیر انسانی و نسل کش پالیسی سے ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔