بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی کے سمندر میں 2 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ حب میں لسبیلہ کینال سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
گڈانی کے مقامی انتظامیہ کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 32 کے قریب سمندر میں 2 افراد ڈوب گئے۔
ڈوبنے والے افراد کی نعشیں سمندر سے نکال کر آر ایچ سی گڈانی منتقل کردیئے گئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے اور باپ بیٹے تھے اور دونوں کا تعلق کراچی سے ہے۔
دوسری جانب حب کے انڈسٹریل پولیس تھانہ کے حدود میں لسبیلہ کینال 6 نمبر نالی کے اندر ایک شخص کی ڈوبی ہوئی نعش ملی۔
پولیس نے لاش نکال کر سول ہسپتال حب منتقل کر دیا۔
نعش کی شناخت نہ ہوسکی اور نہ موت کا سبب معلوم ہوسکا ۔
پولیس مزید کارروائی کررہی ہے ۔