دکی،خضدار وتربت میں مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی،خضدار اور تربت میں مختلف حادثات و واقعات میں3 افراد ہلاک ہوگئے۔

دکی میں ایک مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ایک کانکن ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد کانکن کی لاش اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے نکالی گئی۔

ہلاک کانکن کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو قلعہ سیف اللہ کا رہائشی تھا۔

پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، جسے آبائی علاقے قلعہ سیف اللہ روانہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب خضدار میں مین شاہراہ جھالاوان میڈیکل کے مقام پرمسافر کوچ کی ٹکر سے سڑک عبور کر نے والا شخص ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے لیا۔

حادثے میں ہلاک شخص کی لاش ایمبولنس کے ذریعے ٹیچنگ اسپتال خضدار پہنچائی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے ایمرجنسی وارڈ میں رکھ دی گئی۔

دریں اثنا تربت میںکرنٹ لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

تربت کے رہائشی نوخاف مری ولد شیرو مری بجلی کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہارگیا۔

Share This Article