سنجاوی مبینہ مقابلے میں مزید ایک لاش کی شناخت جبری لاپتہ فرد کے طورپر ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے زیارت کے علاقے سنجاوی میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) پولیس کی مبینہ مقابلے میں مزید ایک لاش کی شناخت جبری لاپتہ فرد کے طورپر ہوگئی ہے۔

ملک خیر محمد حسنی جوتحصیل تھل چوٹپالی بنی کوٹ سے تعلق رکھتے ہیں کو پانچ ماہ قبل دکی سے لاپتہ کیا گیا تھا۔

واضع رہے کہ سی ٹی ڈی دعویٰ کیا تھا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک مقابلے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواتھا۔

جب کہ چوتیر سنجاوی میں جعلی مقابلے میں مارے گئے 7 بندوں سے ایک کی شناخت گل محمد مری ولد غلام نبی سکنہ ہرنائی کے نام سے پہلے سے ہوگئی ہے۔ جنہیں گزشتہ سال 20 دسمبر کو فورسز نے سنجاوی سے جبری لاپتہ کیا تھا۔

گل محمد کی جبری گمشدگی کی تفصیلات لواحقین نے واہس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم کوفراہم کیا تھا اور تنظیم نے گل محمد مری کا کیس لاپتہ افراد کے کمیشن کو فراہم کیا تھا۔

سی ٹی ڈ ی کی کارروائیاں ہمیشہ مشکوک رہی ہیں اورجعلی ثابت ہوئی ہیں لیکن بلوچ حلقوں کی جانب سے پیش کردہ ثبوتوں کےبنیاد پر اب تک کسی بھی ملکی و انٹرنیشنل فورم نے پاکستانی فورسز کو بلوچ نسل کشی میں جوابدہ نہیں ٹھہرایا ہے۔

Share This Article