سنجاوی میں ہلاک 7 افراد میں سے ایک کی شناخت بطورلاپتہ افرادہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے زیارت سنجاوی میں سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے 7 افراد میں سے ایک کی شناخت لاپتہ افرادکے طور پرہوگئی ہے.

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے چوتیر سنجاوی میں7 افراد کو مارنے کا دعوی کیاتھا ان میں سے ایک کی شناخت گل محمد مری ولد غلام نبی سکنہ ہرنائی کے نام سے ہوئی ہے جہنیں گزشتہ سال 20 دسمبر کو فورسز نے سنجاوی سے جبری لاپتہ کیاتھا۔

وی بی ایم پی کا کہنا تھا کہ گل محمد کی جبری گمشدگی کی تفصیلات لواحقین نےتنظیم کوفراہم کیاتھا اور تنظیم نے گل محمد مری کا کیس لاپتہ افراد کمیشن کوفراہم کیا تھا۔

واضع رہے کہ اس سے قبل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے لاشوں کے حوالے سے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سنجاوی کے علاقے چوتیر میں مارے جانے والوں کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ کے سرد خانے میں پڑی ہوئی ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ لاپتہ افراد کو ماورائے آئین قتل کیاگیا ہے اس لیے لاپتہ افراد کے لواحقین لاشوں کو دیکھنے کے لیے سول ہسپتال ضرور جائیں۔

Share This Article