بلیدہ میں ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس میں بلیدہ میں ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں ایک حملے کے دوران قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ ناصر کریم کو ہلاک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوموار کی شام مغرب کے وقت، الندور میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک مسلح حملے میں ناصر کریم ولد عبدالکریم کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک گاڑی میں موجود تھا۔ حملے کے نتیجے میں ناصر کریم موقع پر ہی ہلاک، جبکہ اس کا ایک ساتھی زبیر شدید زخمی ہوا۔

بیان میں کہاگیا کہ ناصر کریم، ظہوری بلیدی کی سرپرستی میں قائم نام نہاد ڈیتھ اسکواڈز کی قیادت کر رہا تھا۔ یہ گروہ راستوں پر ناکہ بندی، مسلح گشت، گھروں پر چھاپے، نوجوانوں کی جبری گمشدگی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے جرائم میں قابض فوج کو براہِ راست معاونت فراہم کرتا رہا ہے۔ ان کارروائیوں کے بدلے میں قابض فوج نے اس گروہ کو بھتہ خوری، ڈکیتی، اور منشیات کے کاروبار کی کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ کش کارروائیوں میں ملوث ہونے کے سبب ناصر کریم بلوچ لبریشن آرمی کی ہٹ لسٹ پر تھا، جسے سرمچاروں نے ہلاک کرکے اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔ اس نیٹ ورک سے وابستہ تمام افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جنہیں ان کے سرغنہ کی طرح جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے ان شراکت داروں پر ہمارے حملے مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گے، جو بلوچ عوام پر مظالم میں ملوث ہیں۔

Share This Article