پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملہ ، 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں آج دوپہر تقریباً ایک بجے نامعلوم مسلح افراد نے بازار میں سامان کی خریداری کرنے والے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا، چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے اور نقل و حرکت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

حملے کی ذمہ داروی تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں ہے۔

Share This Article